ابنا: خبروں ميں بتاياگياہے فلسطيني مجاہدين کے جوابي حملوں کي وجہ سے تل ابيب ميں صہيونيوں ميں زبردست خوف وہراس پيدا ہوگيا ہے - المنار ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ حماس کے فوجي بازو عزالدين قسام بريگيڈ نے اعلان کيا تھا کہ وہ تل ابيب پر راکٹوں کي بوچھارکردے گي -عزالدين قسام بريگيڈ نے اس سلسلے ميں کہا تھا کہ سنيچر کي رات کے نوبجے کے بعد دشمن کو تل ابيب ميں جي اسي ّ راکٹوں کے حملے کے کا انتظار کرنا چاہئے - خبروں ميں کہا گيا ہے کہ حماس کے فوجي بازو نے سنيچر کي رات ٹھيک نوبجے تل ابيب پر اپنے راکٹ حملے شروع کرديئے - اس سےپہلے بھي مقبوضہ فلسطين ميں صہيوني حکومت کے زيرقبضہ علاقوں ديمونا، بئرالسبع ، اشکول ، حيفا اور نقب کے مغربي علاقے ميں فلسطيني مجاہدين نے راکٹوں سے حملہ کيا تھا - صيہوني حکومت کے ايک ٹيلي ويژن چينل نے کہا ہے کہ تل ابيب ميں کم سے کم دس راکٹ گرےہيں -
روزنامہ ہاآرتض نے بھي لکھا ہے فلسطيني مجاہدين کے حملوں کي وجہ سے بڑي تعداد ميں لوگ وحشت زدہ اور بيہوش ہوگئے جن کے لئے اتوار کي صبح امدادي ٹيميں روانہ کي گئيں - حماس کے فوجي بازو نے ايک تصوير بھي شائع کي ہے جس ميں دکھايا گيا ہے کہ فلسطيني مجاہدين نے زکيم کے علاقے ميں صيہوني فوج کے ايک ٹينک پر راکٹوں سے حملہ کرکے اس کو تباہ کرديا ہے- اس درميان صيہوني فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ ميں فلسطينيوں کےساتھ ہونےوالي لڑائي ميں چار صيہوني فوجي زخمي ہوگئےہيں - عزالدين قسام بريگيڈ کا کہنا ہے کہ اس کے افراد کي غزہ کے ساحلي علاقے سودانيہ ميں صيہوني فوجيوں کے ساتھ گھمسان کي جنگ ہوئي ہے- اس لڑائي کے دوران عزالدين قسام کے جيالوں نے اسرائيلي بحريہ کے کمانڈوز کے ايک دستے پر گھات لگاکر حملہ کيا ہے۔
.......
/169